
انسداد پولیو مہم 2 فروری تا 8 فروری 2026
*ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے آج پولیو مہم کے دوسرے دن بھی حیات اسکول کینٹ ایریا میں پولیو ٹیموں کے ہمراہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے*
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے پولیو مہم کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتظامات اور پولیس ڈپلائمنٹ کو چیک کیا۔ اس سلسلے میں SDPOs اور SHOs کو سخت احکامات جاری کیے گئے اور پولیو اسٹاف کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
پولیس سیکیورٹی پلان کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع حیدرآباد میں تقریباً 4 لاکھ ٹارگیٹڈ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ضلع پولیس کی جانب سے 1,500 سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ موبائل ٹیموں اور ٹرانزٹ ٹیموں کے ہمراہ ضلع کے تمام SDPOs اور SHOs بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے شہریوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں گھر آنے والی ٹیموں سے بھرپور تعاون کو یقیںی بنائیں۔
