
*ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے ان کے دفتر میں مختلف تاجر تنظیموں کے وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال اور آنے والے ماہِ رمضان کے سلسلے میں سیکیورٹی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا*
حیدرآباد تاجر اتحاد کے صدر محمود علی راجپوت کی قیادت میں حیدرآباد ولطیف آباد کی مختلف مارکیٹوں و تجارتی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔
جن میں فرید چندریگر (صرافہ بازار), شبیر صدیقی ،عزیز(SRTC یونین), نعمان شاہ،تسلیم(چاندنی موبائل مارکیٹ)، فرح شاہ (چراغ محل موبائل مارکیٹ), شاہد خان غوری (لطیف آباد تاجر اتحاد), زاہد حسین ،ندیم(عائشہ مارکیٹ), سرور بنگش (جامع کلاتھ), رشید خلجی،حامد علی(پھلیلی بازار), لوھار مارکیٹ رفیق قادری ، آفتاب قریشی (لیاقت کالونی مارکیٹ), طارق قریشی (مرغی مارکیٹ), سنی (سلمان پلازہ),شہزاد رضا (سبحانہ شاپنگ مال), ریحان کوٹی(خواجہ گل محمد), اور آٹو بھان مارکیٹ کے رضوان دیسوالی شریک تھے۔
ملاقاتوں کے دوران بازاروں میں چوکیداری نظام کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چوکیداروں کی تعیناتی پولیس کے ذریعے مکمل ویریفکیشن کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔
مزید برآں، بازاروں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تاجروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کم از کم 8 میگا پکسل کیمرے مناسب بیک اپ سسٹم کے ساتھ نصب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے اس موقع پر بتایا کہ کلاتھ مارکیٹ اور لطیف آباد نمبر 8 مین بازار،صرافہ بازار سمیت اہم تجارتی مراکز میں سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔ خواتین پر مشتمل پولیس اسٹاف کو بھی پیادہ گشت پر مامور کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین خریداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور بازاروں میں مجموعی نظم و ضبط برقرار رہے۔
بازاروں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے اور ایسے کسی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے بازاروں کے داخلی وخارجی راستوں کو انکروچمنٹ سے پاک کرکے کشادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔۔
بازاروں میں تاجر برادری کی جانب سے رمضان المبارک میں والنٹیرز کی مقرری پر اتفاقِ کیا گیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ رمضان المبارک کے دوران بازاروں میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور پولیس و تاجر برادری کے باہمی تعاون سے شہر میں پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا۔
