
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، ضلع کورنگی گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا 3 رکنی بدنام ڈکیت گینگ گرفتار
لوٹے ہوئے سونے کے زیورات، سونے کے بسکٹس، چاندی کے بسکٹس، ہیرے کی انگوٹھیاں، کیش ،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد
گرفتار ڈکیت گینگ نے کچھ روز قبل زمان ٹاؤن، کورنگی، اور شاہ فیصل تھانوں کی حدود میں گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی وارداتیں کی تھی
ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لئیے ایس ڈی پی او لانڈھی فائزہ سوڈہر کی سربراھی میں ایس ایچ او زمان ٹاؤن، ایس ایچ او کورنگی اور ایس ایچ او عوامی کالونی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی.
ملزمان نے مورخہ 21 جنوری کو سیکٹر 51-B کورنگی نمبر 6 میں شہری محمد حسن کے گھر میں داخل ہو کر گھر کے مکینوں کو یرغمال بنایا، اور زیورات، کیش رقم اور گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
اسی ڈکیت گینگ نے مورخہ 27 جنوری کو کورنگی نمبر 2 میں شہری محمد ریاض کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر، سونا اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے تھے.
اسی ڈکیت گینگ نے مورخہ 26 جون 2024 کو شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں شہری سبیل بن یوسف کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر، نقد کیش اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے تھے.
گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ بنگالی، فیاض عباس عرف ببلی اور لبنیٰ زوجہ الیاس رحمان کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اور ڈکیتی دوران لوٹے ہوئے سونے زیورات، سونے کے بسکٹس، چاندی کے بسکٹس، ہیرے کی انگھوٹیاں اور موبائل فونز و دیگر سامان برآمد ہوا
ملزمان سے متعدد ڈکیتی وارداتوں میں چھینے گئے 20 سے زائد موبائل فونز بھی برآمد ہوئے
گرفتار گروہ نے کراچی کے متعدد علائقوں میں گھر ڈکیتی، سمیت دیگر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے
گرفتار ڈکیت گینگ کا الیاس نامی ایک رکن چند دن قبل گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جو گرفتار ملزمہ کا شوہر ہے۔
(ملزمان کے قبضے سے مندرجہ ذیل برآمدگی ہوئی)
1. چاندی کے 10 تولہ کے 10 بسکٹس،
2. سونے کے 3 بسکٹس وزن 3.60 تولہ،
3. چار ڈائمنڈ انگوٹھیاں،
4. آٹھ سونے کی انگوٹھیاں،
5. ایک سونے کی بالی،
6. ایک سونہ جھمکہ،
7. ایک سونے کی چین،
8. ایک سونا کابریسلیٹ،
9. ایک ڈائیمنڈ لونگ،
10. آٹھ سونے کے لونگ،
11. 3 سونے کے نوز ٹاپس،
12. ایک سونہ نوز تار،
13. ایک سونہ لاکیٹ نگینہ،
14. دو چاندی انگوٹھیاں،
15. دو. ریسلیٹس چاندی،
16. ایک سونی چین ٹوٹی ہوئی
17. ایک سونے کا بٹن،
18. ایک دستی گھڑی،
19. ایک پرس۔
گرفتار ملزم محمد فیاض ولد محمد سجاد کا سابقہ کرمنل رکارڈ
1. مقدمہ الزام نمبر 310/2023 دفعہ 773A,ii, 337 a, 504, 34 ت پ تھانہ محموداباد
2. مقدمہ الزام نمبر 256/2024 دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ شیر شاہ
3. مقدمہ الزام نمبر 258/2024 دفعہ 23 i سندھ آرمز ایکٹ تھانہ کیماڑی
4. مقدمہ الزام نمبر 278/2024 دفعہ 397/34 تھانہ شاہ فیصل
5. مقدمہ الزام نمبر 970/2024 دفعہ 395 تھانہ زمان ٹاؤن
6. مقدمہ الزام نمبر 347/2024 دفعہ 381-A تھانہ ٹیپو سلطان
گرفتار ملزم عبداللہ کا کرمنل رکارڈ
1. مقدمہ الزام نمبر 972/2022 دفعہ 23 i a سندھ آرمز ایکٹ تھانہ عوامی کالونی
2. مقدمہ الزام نمبر 450/2024 دفعہ 23 i a سندھ آرمز ایکٹ تھانی عوامی کالونی
3. مقدمہ الزام نمبر 269/2025 دفعہ 23 i a سندھ آرمز ایکٹ تھانی کورنگی انڈسٹریل ایریا
مزید تفتیش جاری ہے.
