
ٹنڈو محمد خان ۔۔
گاؤں قاضی احمد بھابھن میں بااثر افراد کا صحافی قاضی شمس بھابھن کے گھر پر حملہ ۔ دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ۔ اسپتال منتقل ۔
ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل مویا کے گاؤں قاضی احمد بھابھن میں علاقے بااثر افراد نے صحافی قاضی شمس کے گھر پر حملہ کردیا اور صحافی کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صحافی قاضی شمس کے بیٹے قاضی شایان ۔ رمضان احمد۔ قاضی واجد واجد ۔ قاضی راشید۔ دو خواتین مسمات قمر ۔ مسمات شمیم سمیت نو افراد زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال ٹنڈو غلام حیدر منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی رپورٹ درج کی گئی ۔ دوسری جانب مویا پولیس کی جانب سے صحافی قاضی شمس کے بھائی عابد لطیف ۔ جنید لطیف کو بلاجواز حراست میں لے لیا ۔ قاضی شمس کے گھر پر حملے اور صحافی قاضی شمس کے بھائی ۔ بھتیجے کو گرفتار کئے جانے کے خلاف پریس کلب ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ایس ایس پی آفس پر کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا گیا ۔ جس کی قیادت پریس کلب کے صدر غلام نبی کیریو ۔ جنرل سیکرٹری مظفر رند ۔ یونین آف جرنلسٹ کے رمضان شورو و دیگر نے کی ۔ صحافیوں کے احتجاجی دھرنے میں سماجی رہنماؤں دو دو ہالپوٹو ۔ زاہد جسکانی ۔ پیر احمد جان ۔ نور حسن کھوکھر سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔ صحافیوں کا مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ بعدازں سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او زاہد اقبال چانڈیو نے احتجاجی صحافی سے دھرنے میں پہنچ کر مذاکرات کرتے ہوئے صحافی قاضی شمس کو مکمل انصاف فراہم کئے جانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد صحافیوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔۔
