حیدرآباد سلوشن سینٹر ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری خلیق بیگ کی جانب سے ایس ۔ایس ۔پی حیدرآباد محترم جناب شازیب چاچڑ صاحب کو شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں حیدرآباد سلوشن سینٹر ویلفیئر آرگنائزیشن مطابق یہ اقدام نہ صرف شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کے خلاف ایک اہم قدم ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیغام ہے حیدرآباد سلوشن سینٹر ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری خلیق بیگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری نوجوان نسل تیزی سے منشیات جیسی لعنت کی طرف راغب ہو رہی تھی تاہم ایس ۔ایس۔ پی۔ حیدرآباد شاہزیب چاچڑ صاحب کی آمد کے بعد شہر میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ مختلف چوکوں پر پولیس کی مؤثر چیکنگ اور دیگر اقدامات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں جو قابلِ ستائش ہیں جنرل سیکرٹری خلیق بیگ نے مزید کہا کہ وہ حیدرآباد کے تمام ایس ایچ اوز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے اس پورے عمل کو یقینی بنایا اور شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ نوجوانوں کو ایک محفوظ اور مثبت ماحول بھی میسر آئے گا اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
