حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن حیدرآباد ڈویژن کے صدر نوید شیخ نائب صدر نذیر احمد راجپوت جنرل سیکریٹری فرحان شیخ جوائنٹ سیکریٹری عابد عباسی اور انفارمیشن سیکریٹری منیر سحر بھٹی نے اپنے بیان میں امریکہ اور ایران کی حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی عالمی سطح پر کامیابی اور پوری دنیا کو خطرناک تباہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی بروقت مؤثر حکمت عملی اور اقدامات امن کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہوئے اور پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان عالمی امن کی امید اور علامت بن چکا ہے
