حیدرآباد(بیورو رپورٹ) یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج ساز بوڑیندو پر محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاسندھ میوزیم میں جاری ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی شرکت کی کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی ڈی جی کلچر حبیب اللہ میمن سندھی لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شیر مہرانی سمیت ادیبوں اور شہریوں نے ورکشاپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی ورکشاپ میں بوڑیندو نواز فقیر ذوالفقار لوند نے بوڑیندو ساز پر طلباء کو ٹریننگ دی بوڑیندو کاریگر اللہ جڑیو کنبھار نے چک اور مٹی کی مدد سے بوڑیندو بنانے کے فن پر شرکاء کو معلومات فراہم کیں صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمہ ثقافت کی طرف سے بوڑیندو نواز ذوالفقار لوند کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ ورکشاپ میں حصہ لینے والوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئےصوبائی وزیر ثقافت سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ کی پوری ٹیم بوڑیندو یونیسکو دنیا کی ہیریٹیج لسٹ میں شامل ہے بوڑیندو سندھ کی تاریخ اور تہذیب سے وابستہ قدیمی ساز ہےاس ساز کو بچانے کیلئے فقیر ذوالفقار لوند اپنے شاگرد تیار کررہے ہیں بوڑیندو سمیت سندھ کی تاریخ کو بچانے کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا
