
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو ) ایسٹ زون، سہراب گوٹھ (ایوب گوٹھ چوکی) پولیس نے رکشہ گینگ کے اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔
وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ (نمبر D-16-24521) بھی برآمد کر کے ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جو تھانہ درخشاں کے علاقے سے چوری ہوا تھا اور اس کی رپورٹ پہلے ہی درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان میں نصیب اللہ ولد عبدالغنی اور بارات ولد عبدالجبار شامل ہیں۔ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
