کھاریاں (شاہد بیگ سے)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ، تحصیل کھاریاں کے سنٹرل میڈین پر تیار کردہ نئے بیڈز میں شجرکاری مہم جاری ہے۔
آج کُلیوال سیداں جی ٹی روڈ کے مقام پر مزید 60 پودے لگائے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری اس مہم کے تحت ماحول کی بہتری اور سڑک کے حسن میں اضافے کے لیے شجرکاری کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ شجرکاری مہم کے مثبت اثرات دیرپا ثابت ہوں۔
