رپورٹ محمد حسین پرمار ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے مددگار-15 کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی، اور ایس ایس پی مددگار-15 نے شرکت کی۔
ایس ایس پی مددگار-15 نے یونٹ کی مجموعی کارکردگی، عوامی شکایات کے ازالے، رسپانس ٹائم اور سروس ڈیلیوری میں بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مددگار-15 کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے عوامی سہولیات میں بہتری لانے اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
پولیس چیف نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو فوری اور معیاری خدمات کی فراہمی کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں مددگار-15 کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔
مزید برآں، پولیس چیف نے ملاپ یونٹ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ترجمان کراچی پولیس


