


حیدرآباد: ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے کیمپ کا انعقاد
حیدرآباد سلوشن سینٹر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سید ارسلان شاہ نائب صدر سکندر خان جنرل سیکرٹری خلیق بیگ و ٹیم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر شدید گرمی کے پیش نظر عوام الناس کے لیے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور مشروبات فراہم کیے گئے تاکہ انہیں گرمی کی شدت سے بچایا جا سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید نور حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تعلقہ لطیف آباد شیزا فاطمہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سیدہ قرت العین شاہ، ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز ٹاؤن مصطفیٰ بلال شیخ اور معروف ولوگر طاہر نے شرکت کی۔شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ شدید گرمی میں اس طرح کے فلاحی کیمپس عوام کے لیے نہایت مفید ہیں، اور دیگر اداروں کو بھی اس طرح کے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرات سے شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ کیمپ انتظامیہ کا کہنا تھا ہم شکر گزار ہیں تمام مہمانان کے انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔
