
تاریخ: یکم مئی 2026
مقام: نسیم نگر چوک، قاسم آباد، حیدرآباد
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے آج قاسم آباد کے علاقے نسیم نگر چوک پر قائم ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موجود عملے کو ہدایت کی کہ شدید گرمی کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
یہ ہیٹ ویو ریلیف کیمپ پاکستان بزنس فورم، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ حیدرآباد کے باہمی تعاون سے قائم کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو شدید گرمی کے دوران فوری طبی امداد، ٹھنڈا پانی اور او آر ایس جیسی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران عوامی ریلیف اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کیمپ پر آنے والے شہریوں کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ریسکیو ٹیم کو ہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔
اس موقع پر ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پاکستان بزنس فورم کے نمائندگان بھی موجود تھے جو مشترکہ طور پر شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف رہے۔
