حیدر چوک کے قریب کھوکھر محلہ میں واقع ایک گودام میں آتشزدگی کی اطلاع۔
حیدرآباد: کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 حیدرآباد کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ اسپیئر پارٹس کے سامان میں لگی تھی، جس کی وجہ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا، جس سے قریبی عمارتوں اور املاک کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
گودام کے مالک کا نام دانش بتایا جا رہا ہے۔
