
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو,) تھانہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے فیز 5، بدر کمرشل میں کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 3 مرد اور 3 خواتین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان قابلِ اعتراض حرکات میں ملوث پائے گئے، جن کے خلاف مقدمہ نمبر 334/2026 بجرم دفعات 294/34 PPC تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
