
معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک درخشاں، قابل فخر اور سنہری باب ہے احسن ناغڑ ۔
شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا گلشن الٰہی
حیدرآباد: استحکام پاکستان آرگنائزیشن (ISPO) کے زیر اہتمام پریس کلب حیدرآباد پر معرکہ حق بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر یوم تکمیل معرکہ حق کے موقع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور شہداء معرکہ حق کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا تقریب کے شرکاوں میں آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ، آرگنائزیشن کے سرپرست اعلیٰ الحاج گلشن الٰہی قادری چشتی فریدی، وائس چیئرمین شہزاد قریشی، کوآرڈینیٹر حامد علی شیخ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی محمد نعمان میمن، محمد احمد ارائیں، قاری سعد اللّہ خان، پاکستان سنی تحریک کے عابد قادری، جمعیت اہلحدیث کے امیر عبد اللہ فاروقی، انجمن تاجران صدر بازار کے ضررار خان موجود تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نےکہا ہے کہ یہ معرکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک درخشاں، قابلِ فخر اور سنہری باب ہے، جس میں پوری قوم نے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اتحاد، عزم، قربانی اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق محض ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ یہ قومی غیرت، خودداری، استقامت اور نظریاتی وابستگی کی ایک عظیم داستان ہے۔ اس تاریخی معرکے نے دنیا بھر پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔چیئرمین ISPO نے تقریب میں شہداء معرکۂ حق کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے ان عظیم سپوتوں کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا لہو اس دھرتی کی مٹی میں جذب ہو کر آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے، جرات اور قربانی کی روشن مثال بن چکا ہے۔ ہم ان کے اہلِ خانہ کے حوصلے اور صبر کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کی خاطر اپنے پیاروں کو قربان کیامحمد احسن ناغڑ نے کہا کہ غازیانِ وطن کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔ آج پاکستان جس امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اس کے پیچھے انہی بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اور قوم کی یکجہتی کارفرما ہے۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان آرگنائزیشن ملک میں قومی یکجہتی، بھائی چارے، برداشت اور نوجوانوں کی مثبت و تعمیری رہنمائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے تعلیم، محنت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں اور ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں آرگنائزیشن کے سرپرست اعلیٰ الحاج گلشن الٰہی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں بحیثیت قوم اپنے اندر اتحاد، نظم و ضبط اور اجتماعی سوچ کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہم درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار ریاست بنا سکیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ استحکام پاکستان آرگنائزیشن ملک کے دفاع، سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی، اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا آخر میں شرکاء نے شہداء معرکہ حق کی یاد میں چراغ روشن کیے ۔جاری کردہ:
ترجمان استحکام پاکستان آرگنائزیشن (ISPO)
