*حیدرآباد پولیس کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل*
ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر ضلع حیدرآباد پولیس کی جانب سے 18 مئی سے 24 مئی تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ بچوں کو موذی مرض Polio سے محفوظ رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے، اور اس ضمن میں سکیورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی پلان کے تحت مجموعی طور پر 1523 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں:
ٹرانزٹ ٹیمیں
فکسڈ ٹیمیں
موبائل ٹیمیں
لیڈیز پولیس اہلکار
شامل ہیں، تاکہ پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے
پولیس کی جانب سے شہر بھر میں موبائل اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیو ٹیموں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی ٹرانزٹ سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، اور اہم مقامات پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، جبکہ سنٹرل کنٹرول روم سے تمام کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو مہم کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔
