حیدرآباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رازق خان دھاریجو حیدرآباد رینج کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

حیدرآباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رازق خان دھاریجو حیدرآباد رینج کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بسلسلہ ‘ ‘ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات” منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے اپنے اپنے دفاتر سے اہل تشیع علمائے کرام،، امام بارگاہوں کے آرگنائزر، عزادار تنظیموں اور ماتمی جلوسوں کے منتظمین کے ہمراہ جبکہ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے حیدرآباد رینج آفس سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے موقع پر قیام امن اور حفاظتی انتظامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں شامل علماء کرام نے پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے علمائے کرام کا کردار کلیدی اہمئیت کا حامل ہے پر امن معاشرے کے قیام کے لئے مذہبی رواداری انتہائی اہم ہے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ حیدرآباد رینج میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کے قیام اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے حیدرآباد رینج میں انتھائی جامع و ٹھوس سیکیورٹی پلان مرتب کرنے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے سمیت عوام کی جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ جیسی ذمداریوں کو انتھائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوئے یقینی بنانے پر زور دیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *