پولیس کا ڈکیت ملزمان سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا ڈکیت ملزمان سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد۔
پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان علی اصغر ولد عبداللطیف اور شہزاد ولد غلام نبی ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ نکلے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے، جس میں ملزمان کو چند روز قبل صائمہ پٹی کے قریب ایک شہری سے موبائل فون اور نقدی چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا حصہ ہیں۔ مزید تفتیش اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *