
*جھنگ میں انتہائی لرزہ خیز واقعہ..!*
*ملزمان کی لڑکی کو ہسپتال میں چھوڑ کر بھاگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی*
*تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے حدود میں مبینہ طور پر 17 سالہ ایشال فاطمہ طالبہ کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔*
*حالت غیر ہونے پر ملزمان طالبہ کو ہسپتال چھوڑ کر فرار۔ طالبہ دوران علاج ہسپتال دم توڈ گئی۔*
جھنگ ایشال فاطمہ کیس
خصوصی رپورٹ کے مطابق
17/18 سالہ ایشال فاطمہ سلطان کالونی سے اغوا کے بعد قتل ہوئی۔
خلیل الرحمان نامی لڑکا فرسٹ ائیر کی طالبہ کو لے گیا۔
لڑکی کو خلیل حسیب خان نامی شخص کی قریبی عزیزہ کے گھر لے جایا گیا۔
گھر میں امیش جوگی اور حسن کوڑیانہ کو بھی بلایا گیا۔
سب نے مل کر لڑکی کو ڈانسنگ گولیاں اور نشہ آور ادویات دیں۔
بچی کی حالت غیر ہوئی، 2 دن تک ٹیکے لگاتے رہے مگر حالت نہ سنبھلی۔
حالت بگڑنے پر حسن اور امیش لڑکی کو مقامی ہسپتال چھوڑ گئے۔
خلیل گاڑی میں باہر بیٹھا رہا، تھوڑی دیر بعد لڑکی انتقال کر گئی۔
والد کی FIR کے بعد CCD اور پولیس متحرک ہوئی۔
سب انسپکٹر ملک علی رضا CCD نے امیش جوگی سمیت 3 ملزمان کو فوری گرفتار کیا۔