حیدرآباد: معروف مذہبی شخصیت سرپرست اعلیٰ ٹی ایل پی ضلع حیدرآباد شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ صوفی رضا محمد عباسی کی نماز جنازہ میں علماء اکرام سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، وکلاء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شریک ہے۔

حیدرآباد (رپورٹ) سندھ کی معروف مذہبی شخصیت سرپرست اعلیٰ ٹی ایل پی ضلع حیدرآباد شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ صوفی رضا محمد عباسی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ فیضان مدینہ روڈ پر علامہ رضاء المحسنی نے پڑھائی، جامع مسجد مصری شاہ کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، تحریک لبیک پاکستان صوبائی ناظم اعلیٰ صوفی یحییٰ قادری، ٹی ایل پی جنوبی زون سندھ امیر پیر محمد علی جان سرہندی مجددی، علامہ سید زمان علی جعفری، علامہ صاحبزادہ پیر حسان الٰہی چشتی، پیر سید نورالحسن شاہ جیلانی، علامہ رضاء المحسنی، علامہ مفتی نور الحسن قلندرانی، مولانا قاری مقبول، مولانا محمد علی حنفی، مولانا مدد علی عباسی، علامہ قاری احمد علی سعیدی، سنی تحریک خالد قادری، عابد قادری، اصغر صادق نقشبندی، نوید حنفی، پیر حمزہ شازلی، سید نور حسن جیلانی، حافظ دانیال قادری، ایڈووکیٹ سلیمان سروری، ٹریژری آفیسر حبیب اللہ قادری، مفتی محمد عمر خلجی، مفتی عماد رضا نوری، مولانا قاری کمال الدین، مولانا اشرف علی، مولانا زبیر، ڈاکٹر یونس دانش، ناظم آرائیں، امن کمیٹی اقبال عباسی، سید حسنات علی شاہ، ایوب قادری، نعمان رضا، ارشد قادری، سلیم فرنیچر، رسول بخش سموں، یوسف شیخ، مولانا قاری آصف، عبدالحکیم، عارف، عبد الغنی عطاری، چمن نقشبندی، یادگار مسجد امام حافظ عارف، سجادہ نشین پیر نور عالم شاہ سمیت علماء اکرام سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، وکلاء سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صاحبزادے امام عطائے رسول، سائیں امجد سے تعزیت دعائے مغفرت کی۔جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حیدرآباد کے ممتاز عالم دین علامہ صوفی رضا محمد عباسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حیدرآباد ایک مقتدر عالم دین سے محروم ہو گیا۔ان کی علمی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت، درجات بلند فرمائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *