





ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے) ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ وہوا کے مقام پر جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ،
دہشت گردوں نے جھنگی چیک پوسٹ کے مرکزی گیٹ پر خودکش حملہ کر دیا۔ بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرانے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مرکزی گیٹ اور حفاظتی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مزید تفصیلات اور زخمیوں کی حالت سے متعلق معلومات کا انتظار ہے۔