جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد19جون2026 ءامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے حق میں حیدر چوک پر زبردست احتجاجی، پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے

جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد
19جون2026 ء
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے حق میں حیدر چوک پر زبردست احتجاجی، پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے اور اسے اگلے 3 سال کے لیے فکس کیا جائے۔جماعت اسلامی حیدرآباد
حیدرآباد
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ملک گیر اپیل پر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت حیدر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا بنیادی مقصد حکومت سے یہ مطالبہ کرنا تھا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے اور اسے اگلے 3 سال کے لیے فکس کیا جائے۔مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، نائب امراء عقیل احمد خان، عبدالقیوم شیخ، ضلعی جنرل سیکریٹری محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز حافظ سفیان ناصر، عرفان قائمخانی اور الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے نائب صدر ڈاکٹر سیف الرحمن نے خطاب کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہا کہ عوام پر ظلم بند کیا جائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو جینے کا حق دے۔ انہوں نے کہا کہ امیرجماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ مطالبہ پورے ملک کی آواز ہے کہ پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 225 روپے کی جائے اور اگلے 3 سال کے لیے اسے منجمد (Fix) کیا جائے تاکہ معیشت میں استحکام آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے صرف گاڑی چلانے والا متاثر نہیں ہوتا، بلکہ اس سے عام آدمی کی سبزی، دال اور روزمرہ کی اشیاء بھی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لینے کے بجائے اپنے عوام پر رحم کرنا ہوگا۔ حافظ طاہر مجید نے عزم کا اظہار کیا کہ جب تک عوام کو ان کا جائز حق نہیں مل جاتا، جماعت اسلامی ہر فورم پر اور سڑکوں پر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گی۔مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے حکومت مخالف اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی، اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پکار پر اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عہد کیا۔

                          جاری کردہ
            شعبہ نشرو اشاعت جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *