حیدرآباد پولیس کی جوئے، اَکڑا پرچی اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں، مارکیٹ اور بلدیہ پولیس کی کارروائیوں میں 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

حیدرآباد پولیس کی جوئے، اَکڑا پرچی اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں، مارکیٹ اور بلدیہ پولیس کی کارروائیوں میں 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جوئے، اَکڑا پرچی اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر عامل کالونی کچی آبادی، کالی موری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں واجد علی قریشی، سہیل قریشی، محمد حاشر قریشی، محمد اجمل، بلال قریشی، محمد ارسلان قریشی، عابد قریشی اور محمد عامر قریشی شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی نقد رقم، اَکڑا پرچیاں اور تاش کے پتے برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 207/2026 زیر دفعہ 5A جوا ایکٹ اور دفعہ 294-B تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

*تھانہ بلدیہ*
ایس ایچ او سب انسپکٹر مظفر خالدی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر حر کیمپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں کاشف باگڑی، نثار باگڑی، عابد باگڑی اور ولی باگڑی شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی نقد رقم اور اَکڑا پرچیاں کے پتے برآمد کرکے تحویل میں لے لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 109/2026 زیر دفعہ 5A جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *