حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اور میزان بینک حیدرآباد کے اشتراک سے اسلامی بینکاری

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اور میزان بینک حیدرآباد کے اشتراک سے اسلامی بینکاری ڈیجیٹل بینکنگ اور کاروباری سہولیات” کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن چیمبر سیکریٹریٹ میں بروز ہفتہ 20 جون کومنعقد ہوا۔اس موقع پر اپنے استقبالیہ خطاب میں سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے میزان بینک کے وفد اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کاروباری برادری کو جدید مالیاتی اور کاروباری سہولیات سے آگاہ کرنے کے لیے مسلسل ایسے معلوماتی پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط روابط معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نائب صدر حیدرآباد چیمبر شان سہگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل بینکنگ، اسلامی مالیاتی خدمات اور جدید ادائیگی کے نظام کاروباری ترقی کے لیے ناگزیر حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کاروباری برادری، بالخصوص نوجوان سرمایہ کاروں، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں اور خواتین کاروباری شخصیات کو جدید مالیاتی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ QR Payment Solutions، POS Machines اور Digital Banking نہ صرف کاروباری لین دین کو آسان اور محفوظ بناتے ہیں بلکہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور کاروباری استعداد میں اضافے کا بھی مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے میزان بینک کی جانب سے اسلامی بینکاری، ڈپازٹ اسٹرکچر اور سرمایہ کاری کی مختلف مصنوعات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام کاروباری برادری کو بہتر مالیاتی فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایس ایم ایز اور وومن انٹر پرینیور کے لیے بہت سی اسکیمز لاؤنچ کی جاتی ہیں اس سلسلے میں تمام بینکوں میں انفارمیشن ڈیسک قائم کیے جانے چاہیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے سینئر ایریا منیجر رفیق احمد میمن نے کہا کہ میزان بینک اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے درمیان یہ مشترکہ کاوش کاروباری برادری کو جدید بینکاری سہولیات، اسلامی مالیاتی خدمات اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزان بینک تاجروں، صنعتکاروں، ایس ایم ایز اور نئے کاروباری افراد کو شریعت کے مطابق مالیاتی حل اور جدید ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ایسے آگاہی پروگرام کاروباری برادری اور بینکنگ سیکٹر کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔بعد ازاں میزان بینک کی جانب سے مراد علی نےQR اور POS مشین اور ڈیجیٹل بینکنگ کے موضوع پر تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ جدید ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کاروباری لین د ین کو تیز، محفوظ اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے تاجروں کوQR Payments Solutions اور POS سہولیات کے عملی فوائد سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر حافظ سلمان نے اسلامی بینکاری اور ڈپازٹ اسٹرکچر کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اسلامی مالیاتی اصولوں، مختلف اسلامی بینکنگ مصنوعات اور سرمایہ کاری و بچت کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی بینکاری کاروباری برادری کو شریعت کے مطابق مالیاتی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔بعد ازاں سید علی نواز شاہ نے المیزان انویسٹمنٹ پروڈکٹس کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے مختلف سرمایہ کاری فنڈز، ان کے فوائد اور سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب مواقع پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ منظم سرمایہ کاری کے ذریعے افراد اور کاروباری ادارے اپنے مالی اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کر سکتے ہیں۔پریزنٹیشنز کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف بینکنگ و سرمایہ کاری امور سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حاصل کیے۔ شرکاء نے اس معلوماتی سیشن کو کاروباری برادری کے لیے انتہائی مفید اور بروقت اقدام قرار دیا۔ تقریب میں میزان بینک کے، صدر برانچ منیجر ندیم علی عباسی،گاڑی کھاتہ برانچ منیجر فرقان میمن، ایریا کورڈینیٹر انور احمد آرائیں اور دیگر بینکنگ حکام اور چیمبر کی جانب سے سابق صدر سلیم الدین قریشی، سینئر ممبر سکندر علی راجپوت، سیکریٹری جنرل فرقان احمد لودھی ودیگر ممبران نے شرکت کی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *