اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ اس کا ساتھی بغیر زخمی ہوئے گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبہار پولیس نے حاجی مرید گوٹھ، نزد لیاری ایکسپریس وے کی حدود میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں جبکہ اس کے ساتھی کو بغیر زخمی ہوئے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد محسن خان (زخمی) اور محمد فائق کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول، ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *