
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) آرام باغ پولیس کا بلاسیس اسٹریٹ، نزد سی ٹی او کمپاؤنڈ، پر پولیس مقابلہ۔
ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بغیر زخمی گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے پستول بمعہ راؤنڈز اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔
زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ ٹریس ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔