
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان گرفتار جبکہ مغویہ و گمشدہ افراد کو بازیاب کر لیا گیا۔
– تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ نمبر 1264/26 (دفعہ 496-A) میں مغویہ/گمشدہ نازیہ زوجہ غلام حسین اور ان کے پانچ بچوں (غلام حسن، غلام نبی، غلام فاطمہ، غلام سرور اور غلام زبیر) کو بازیاب کر لیا گیا- تھانہ ملیر کینٹ: مقدمہ نمبر 270/26 (دفعہ 365-B) میں مغویہ/گمشدہ کاشلے دختر مرزا محمود کو بازیاب کیا گیا۔
اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں مقدمہ نمبر 519/23 (دفعہ 489-F) میں مفرور ملزم بلال الیاس ولد الیاس احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
– تھانہ قائد آباد: مقدمہ نمبر 589/26 (دفعہ 364-A) میں مغویہ/گمشدہ حفصہ دختر سید حبیب کو بازیاب کیا گیا۔
– ایک اور کارروائی میں مقدمہ نمبر 73/26 (گٹکا ماوا ایکٹ، دفعہ 8(i)A) میں مفرور ملزم محمد فہیم ولد عبدالرشید کو گرفتار کر لیا گیا۔
بازیاب افراد کو بیان کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔