حیدرآباد بلدیہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور مین پوری و گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، گزشتہ رات پولیس مقابلے سے فرار سمیت 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور گٹکے کے پیکٹ برآمد


حیدرآباد بلدیہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور مین پوری و گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، گزشتہ رات پولیس مقابلے سے فرار سمیت 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور گٹکے کے پیکٹ برآمد*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بلدیہ ظہور سومرو کی سربراہی میں بلدیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور مین پوری و گٹکا سپلائرز کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او بلدیہ سب انسپکٹر مظفر علی خالدی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائی کی کوشش ناکام بنا کر سپلائر شاہد میرجٹ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 پیکٹ، جن میں تقریباً 1500 گٹکا ساشے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 124/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایک اور کارروائی کے دوران بلدیہ پولیس نے عبدالستار ایدھی روڈ نزد پھلیلی نہر سے 2 ملزمان بنام انتظار لاکھو اور حسن شاہ کو دو عدد پسٹل سمیت گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے واردات کی نیت سے تھانہ بلدیہ کی حدود میں موجود ہونے کا اعتراف کیا، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 125/2026 زیر دفعہ 402/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ دونوں ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل برآمد ہونے پر کرائم نمبر 126/2026 اور کرائم نمبر 127/2026 زیر دفعہ 23(i)(A) سندھ آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات تھانہ ٹنڈو یوسف حدود سے پولیس مقابلے میں فرار ہونے والے ملزم بادل بروہی کو گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم گرفتار گزشتہ رات تھانہ ٹنڈو یوسف سے ہونے والے پولیس مقابلے کے کرائم نمبر 96/2026 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان میں پولیس کو مطلوب تھا

گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے

بلدیہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف کرائم نمبر 128/2026 زیر دفعہ 23(i)(A) سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *