
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج، طارق رزاق خان دھاریجو نے جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں، امن و امان کے قیام، عوام دوست پولیسنگ اور مجموعی طور پر بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر اپنے دفتر میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ اور ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ کو ستائشی سرٹیفکیٹس سے نوازا اس موقع پر ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف کسی بھی ادارے کی مضبوط پیشہ ورانہ روایت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو افسران دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، وہ نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پورے معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہوتے ہیں۔*
ڈی آئی جی پی نے کہا کہ اچھی کارکردگی کو سراہنے کا مقصد صرف انفرادی خدمات کا اعتراف کرنا نہیں بلکہ پوری پولیس فورس میں صحت مند مسابقت، پیشہ ورانہ معیار اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا بھی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں افسران آئندہ بھی اسی جذبے، عزم اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے حیدرآباد رینج میں مؤثر، شفاف اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں