
حیدراباد (رپورٹ عمران مشتاق )حیدراباد پریس کلب کے تحت جشن أزادی تقریب منعقد کی گئ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن صدر پریس کلب جنید خانزادہ سیکریٹری اشوک شرما خازن اکرم شاہد اراکین گورننگ باڈی اقبال ملاح انور چانڈیو جاوید علی سہیل اوصاری اور دیگر نے پاکستان کے 79 ویں یوم أزادی کا کیک کاٹا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدراباد پریس کلب ان کے لئیے گھر کی مانند ہے حیدراباد کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار لائق تحسین ہے شہر کی بہتری کے لییے ہمیشہ اچھے مشورے ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جو محبت اور اپنائیت انہیں حیدراباد کے لوگوں سے ملی ہے وہ اور کہیں نہ مل سکی زین العابدین میمن نے کہاکہ پاکستان کا جشن أزادی شایان شان طور پر منایا جارہا ہے شہریوں کا جذبہ دیدنی ہےہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار أئ ہوئ ہے اس وقت اولڈ کیمپس سے زیادہ خوبصورت منظرپورے ضلع میں کہیں نہیں ہے انہوں نے جشن أزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب کے انعقاد پر پریس کلب انتظامیہ کے جذبے کی تعریف کی اور عہدیداران و گورننگ باڈی کو مبارکباد دی قبل ازیں صدر پریس کلب جنید خانزادہ نے معزز مہانوں کو خوش أمدید کہا اور کہاکہ حیدراباد پریس کلب سالہا سال سے جشن أزادی منانے کی رسم ادا کررہاہے ہر گزرتے دن کے ساتھ جشن أزادی منانے کا سلسلہ خوب سے خوب تر ہوتا جارہا ہے حیدراباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے تاہم ملک کے استحکام کے لییے فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا سیکریٹری پریس کلب اشوک شرما نے کہاکہ ہمیں اپنے وطن کی أزادی پر فخر ہے پاکستان کی ترقی میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے جشن أزادی تقریب میں صحافیوں کیمرہ مینز اور فوٹو گرافرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں قابل ذکر صدر ایچ یو جے حامد میاں شخ جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی سینئیر صحافی حمید الرحمان ریاست علی ناغڑ دانش نفیس سردار شیخ اختر پیر زادہ یاسین حمید غلام فرید لاکھو محمد نسیم شکیل پٹھان جمیل پٹھان عامر زیدی راحیل شیخ محمد حسن محمد عباس محمد شاہد نعیم شاہ انجم مجاہد عزیز پرویز فاضل چنہ محمد عدیل کے نام قابل ذکر ہیں واضح رہے کہ جشن أزادی کے سلسلے میں حیدراباد پریس کلب کی عمارت کو سبز ہلالی پرچموں جھنڈیوں برقی قمقوں سے انتہائ خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے