حیدرآباد میں ای-چالان سسٹم کے تحت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 82 ای-چالان جاری

حیدرآباد میں ای-چالان سسٹم کے تحت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 82 ای-چالان جاری

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے سخت احکامات پر ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 82 ای-چالان جاری کر دیے گئے۔

ڈی ایس پی حسین آباد غلام اکبر، ڈی ایس پی ٹریفک لطیف آباد مسعود آرائیں اور ایس او آٹو بھان, ایس او نسیم نگر کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

ای-چالان سسٹم کے تحت نسیم نگر اور بالخصوص آٹو بھان روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، جن میں نو پارکنگ، ون وے/رونگ وے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ای-چالان سسٹم کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کا پابند بنایا جائے۔

حیدرآباد پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گاڑیاں مقررہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں، ون وے کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور ٹریفک سگنلز سمیت تمام ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
ای-چالان سسٹم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کو محفوظ و منظم سفری ماحول فراہم کرنا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *