
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز جاری۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ گلشنِ معمار کے علاقے بہادر گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
داخلی و خارجی راستے سیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔ آپریشن میں ایس ڈی پی او سرجانی ٹاؤن کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشنِ معمار، نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔