
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ تیموریہ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم اویس ولد خادم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار۔
گرفتار ملزم سے 30 بور پستول، 3 راؤنڈ، 2 موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ 125 موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔