آرام باغ پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی، مطلوب ملزم گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) آرام باغ پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے۔ مطلوب ملزم گرفتار
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث فیصل ماڑواڑی عرف فیصل پریڈی ولد محمد حنیف کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ ملزم IR گٹکا ماوا کیٹیگری A+ میں شامل اور گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ آرام باغ میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *