اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بغیر مزاحمت گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس کا ناظم آباد نمبر 1، جہانگیر آباد ندی کنارے اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بغیر مزاحمت گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبید ولد نظام الدین (زخمی) اور فاروق ولد الطاف کے نام سے ہوئی۔ ملزم عبید کے قبضے سے 30 بور پستول، جبکہ فاروق کے قبضے سے بغیر نمبر موٹر سائیکل اور 2 چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دونوں ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *