روسی فوج میں بھرتی227 بھارتی شہریوں میں سے51 یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئے

بشکیک : ( ای این آئی ) بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ روسی فوج میں شامل 51 بھارتی شہری یوکرین جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ روسی فوج میں شامل 139 بھارتی شہریوں کو فارغ کیا جاچکا ہے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق روسی فوج میں اب بھی تقریباً 2 درجن بھارتی شہری موجود ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے بھارتی نوجوان روسی فوج میں شامل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے روس میں بھرتی افراد کی واپسی کےلیے مودی حکومت کو ہدایت کی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *