مجلس عاملہ کی20 خالی نشستوں کے لیے 21 اُمیدواروں میں سے ایک نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، باقی 20 امیدوار بلا مقابلہ غیر سرکاری طور پر کامیاب، ترجمان چیمبر

مجلس عاملہ کی20 خالی نشستوں کے لیے 21 اُمیدواروں میں سے ایک نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، باقی 20 امیدوار بلا مقابلہ غیر سرکاری طور پر کامیاب، ترجمان چیمبر

	حیدرآباد (	) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل و ریٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن برائے سال 2026-2028 فرقان احمد لودھی کے اعلامیے کے مطابق مجلس عاملہ کی 20 خالی نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 21 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔اعلامیے کے مطابق مقررہ مدت کے دوران ایک اُمیدوار حسین معیز عباس نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔اس طرح مجلسِ عاملہ20خالی نشستوں کے مقابلے میں 20 امیدوار باقی رہ گئے، جو مقررہ انتخابی عمل کے تحت بلا مقابلہ غیر سرکاری طور پر کامیاب قرار پائے۔ بلا مقابلہ غیر سرکاری طور پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سکند علی راجپوت، محمد نعیم شیخ،نارومل،محمد عارف میمن،ظہیرالدین صدیقی،عبدالجبار راجپوت، شیخ احمد حسین،محمد فیصل خلجی،محمد فہد میاں،فراز احمد، محمد ایوب شیخ،سید فراز علی شاہ،عرفان عاربیانی،مسروراقبال،محمد اسماعیل فاروق نامی،کشورکماربھاٹیا،محمد کاشف شیخ،ندیم احمد صدیقی،محمد اسلم میمن اور محمد فاروق شیخانی شامل ہیں.

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *