تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس کی گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک ملزمہ گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے امام بارگاہ اسٹیل ٹاؤن کے قریب ایک مشکوک خاتون کو روک کر تلاشی لی۔
دورانِ تلاشی خاتون کے قبضے سے 25 عدد ماوا گٹکا کی پڑیاں برآمد ہوئیں، جس پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمہ کی شناخت رضیہ سلطانہ زوجہ مٹھو کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *