حیدرآباد لالچی والدین پیسے کی چمک میں شادی شدہ بیٹی کا گھر اجاڑنے پر تل گئیے داماد اور بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکی

حیدرآباد لالچی والدین پیسے کی چمک میں شادی شدہ بیٹی کا گھر اجاڑنے پر تل گئیے داماد اور بیٹی کو قتل کرنے کی دھمکی داماد اور بیٹی نے تحفظ کے لئیے عدالت سے رجوع کرلیا فریاد لیکر پریس کلب پہنچ گئیے ۔ لطیف أباد کی رہائشی زبین شاہ نے اپنے شوہر سید معیز شاہ اور سسر کے ہمراہ حیدراباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کے والدین اس کا گھر اجاڑنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ وہ اپنے شوہر اور سسرالیوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کررہی ہیں زبین شاہ نے کہاکہ ان کے والدین جمال الدین اور ثمرین کے مابین اکثر جھگڑا رہتا ہے تین ماہ قبل ان کے والد نے والدہ اور بہنوں کو مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا تو ان کی والدہ انہیں ساتھ لیکر منگیتر سید معیز شاہ کے گھر أگئیں اور میرے سسرال والوں سے منت سماجت کرکے ان کا نکاح معیز شاہ سے کروادیا زبین شاہ نے کہاکہ وہ گھر میں ٹیوشن پڑھانے اورشادی بیاہ میں دلہنوں کے ہاتھوں پر مہندی لگا کر ایک معقول أمدنی کرتی ہیں شادی کے بعد ان کی والدہ نے أکر سسرال سے کام کرکے پیسے گھر بھیجنے کا کہا اس کے انکار پر ان کی والدہ بھڑک اٹھیں اور مغلوظات بکنے لگیں کچھ دنوں بعد اس کے والدین نے سسرال أکر کہاکہ ہمیں اپنی بیٹی کی طلاق چائیے جس پر میں نے کہاکہ وہ اپنے سسرال میں بہت خوش ہیں طلاق لینا نہیں چاہتی زبین شاہ نے کہاکہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے کام کرکے گھر والوں کی کفالت کرتی أرہی ہیں اب اس کی کمائ پر اس کے والدین کی نظر لگی ہوئ ہے چونکہ ان کا شوہر سید معیز شاہ ملازمت کے سبب کراچی رہتاہے وہ شوہر کے ساتھ کراچی رہنے یا خلع پر مجبور کررہے ہیں اور سسرال والوں اور انہیں ان کے شوہر معیز شاہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں زبین شاہ نے کہاکہ انہوں نےتحفظ کے لئیے عدالت سےبھی رجوع کیا ہے اس کے باوجود ان کے والد جمال الدین جو پیسوں کے لالچ میں اندھے ہوگئے ہیں انہیں اور ان کے شوہر معیز شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں زبین شاہ نے کہاکہ ان کی والدہ ثمرین ان کے کمرے سے ان کا موبائل فون بھی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئ ہیں میرے والد جمال الدین نے گھر أکر میرے سسرالیوں کو ڈرا دھمکایا کہ وہ کورٹ کا ملازم ہے اور قانون بھی اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا زبین شاہ نے کہاکہ اگر اسے اس کے شوہر سید معیز شاہ اور اس کے سسرالیوں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار اس کے والد جمال الدین اور والدہ ثمرین ہونگے زبین شاہ نے أئ جی سندھ ڈی أئ جی ایس ایس پی حیدراباد سمیت اعلی حکام سے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *