حیدرآباد موبائل چھیننے والا گینگ بسٹ، کینٹ پولیس سے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار، پسٹل، 125 موٹر سائیکل اور 9 عدد موبائل فونز برآمد

*
حیدرآباد موبائل چھیننے والا گینگ بسٹ، کینٹ پولیس سے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار، پسٹل، 125 موٹر سائیکل اور 9 عدد موبائل فونز برآمد

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کینٹ پارس بکرانی کی سربراہی میں ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹر ارسلان مہر نے انچارج آر آر ایف کینٹ عرفان بوزدار اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

کینٹ پولیس کا موجودہ ٹیکنیکل وصائل کی مدد سے خفیہ اطلاع پر واھ دھواہ روڈ پیون کالونی شہباز بلڈنگ موڑ کے قریب 125 موٹر سائیکل پر موٹر سائیکل پر سوار 2 مشتبہ ملزمان سے پولیس مقابلہ پیش آیا۔ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان بنام داؤد شیخ اور محسن کانڈھرو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ راؤنڈ اور مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 9 عدد موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے موبائل فونز چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ برآمد شدہ موبائل فونز کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

کینٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کی کچھ وارداتوں کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی

کینٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 169/2026 زیر دفعات 353، 324، 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزم محسن کانڈھرو کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد ہونے پر کرائم نمبر 170/2026 زیر دفعہ 25A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال 125 موٹر سائیکل کو دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *