حیدرآباد ضلع میں 25 سے 29 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

حیدرآباد ضلع میں 25 سے 29 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ، پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

حیدرآباد: 24 ستمبر ( )، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی درخواست اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس حیدرآباد کی رپورٹ کی روشنی میں کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی نے ضلع حیدرآباد میں 25 سے 29 ستمبر 2026 تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران ضلع بھر میں پانچ یا زائد افراد کے اجتماع، جلسے اور اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔ یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے، عوامی اجتماعات کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران کو دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔h

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *