ایسٹ زون، انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی کارروائیاں

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی سربراہی میں مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان گرفتار، قتل کے مقدمے میں آلۂ قتل برآمد۔
1۔ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: قتل کے مقدمہ الزام نمبر 1482/26 بجرم دفعات 302/337-A(i) ت پ میں گرفتار ملزم تیمور ولد اسحاق کی نشاندہی پر پستول 30 بور بمعہ ایک زندہ راؤنڈ برآمد۔ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 1927/26 درج۔
2۔ تھانہ گڈاپ سٹی: مقدمہ الزام نمبر 642/26 بجرم دفعات 392/397 ت پ میں دورانِ تفتیش ملوث پائے جانے پر ملزمان احسن ولد محسن اور لنگھ خان ولد گلاب خان گرفتار۔
3۔ تھانہ بن قاسم: مقدمہ الزام نمبر 357/24 بجرم دفعات 302/34 ت پ میں مفرور ملزم عرض محمد ولد نہال گرفتار۔
4۔ تھانہ اسٹیل ٹاؤن: مقدمہ الزام نمبر 17/25 بجرم دفعات 392/397/34 ت پ میں مفرور ملزم شمن علی ولد شیر محمد گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری، مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *