سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ری سائیکلنگ سہولت کا عالمی ادارہ محنت اور ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے وفد کا دورہ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ری سائیکلنگ سہولت کا عالمی ادارہ محنت اور ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے وفد کا دورہ حیدرآباد، یکم اکتوبر 2026ء: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) اور آلٹاس پاک ویسٹ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے قائم ری سائیکلنگ سہولت کا عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے نمائندگان نے دورہ کیا۔
وفد نے ری سائیکلنگ سہولت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کچرے کی چھانٹی، پراسیسنگ، دھلائی، تیار شدہ اشیاء کی تیاری اور ری سائیکل شدہ مصنوعات کی تیاری کے مکمل عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پیشہ ورانہ صحت و تحفظ، کام کی جگہ پر حفاظتی اقدامات اور مؤثر معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پیز) کی تیاری اور ان پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ مذاکرات میں ری سائیکلنگ کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کے لیے صحت و تحفظ کے معیار کو مزید بہتر بنانے، کام کے حالات کو محفوظ اور سازگار بنانے اور کارکنوں کے حقوق و فلاح کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایک مؤثر اور پائیدار سرکلر اکانومی کے قیام کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے لیے محفوظ، باوقار اور بہتر کام کے مواقع کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *