
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی سربراہی میں تفتیشی ٹیموں نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ سکھن پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 609/26 میں ملوث 2 ملزمان انیس ولد نسیم اور نسیم ولد صابر علی کو گرفتار کیا، جبکہ مقدمہ الزام نمبر 349/26 میں مطلوب اشتہاری ملزمان غلام حسین ولد فتح خان اور خادم حسین ولد فتح خان کو گرفتار کیا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 1690/26 میں مدعی کی نشاندہی پر کرولا کار GLI رجسٹریشن نمبر BDP-858 برآمد کی۔ دیگر کارروائیوں میں نامزد ملزمان عبدالحسیب ولد محمد صدیق اور محمد انور ولد محمد یوسف کو گرفتار کیا۔
تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے سندھ ریزیڈنسی ایکٹ کے مقدمہ میں اشتہاری ملزمان محمد انور ولد خیال بہادر اور خادم حسین ولد فتح خان کو گرفتار کیا، جبکہ تھانہ قائدآباد پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 736/26 میں مفرور ملزم ساجد علی ولد ابرار علی کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، مزید تفتیش جاری ہے۔