
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بلوچ پاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم خدا بخش عرف اتک ماما ولد محمد کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے مزاحمت کرتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت کی اور فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔