تھانہ سرجانی (چوکی خدا کی بستی) پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ، ارزی بروہی گوٹھ کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عمر ولد شمس الرحمن (زخمی) اور محمد الیاس ولد سعید محمد (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، چھینے گئے 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال آلٹو کار بھی تحویل میں لے لی گئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *