
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ: تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں مخدومیہ اسکول کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ موٹر سائیکل سوار ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت زاہد علی عرف لوچھہ ولد بابو جان کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور موبائل فون برآمد ہوا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔