ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا مختلف علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود G-13 اور ملحقہ علاقوں میں ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *