حیدرآباد پولیس کے احسن اقدامات،، 67 چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد، 5 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے

حیدرآباد پولیس کے احسن اقدامات،، 67 چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد، 5 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالےڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان ڈھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔حیدرآباد پولیس نے ایس ڈی پی او بلدیہ ظہور احمد سومرو کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی نشاندہی پر مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 67 چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔برآمد شدہ موٹر سائیکلیں قانونی تقاضے اور ضروری تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر موٹر سائیکل مالکان کو پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں مدعو کرکے موٹر سائیکلیں ان کے حوالے کی گئیں۔اپنی موٹر سائیکلیں واپس ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان ڈھاریجو، ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ اور حیدرآباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اپنی قیمتی موٹر سائیکلیں دوبارہ ملنا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے اور پولیس کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
شہریوں نے حیدرآباد پولیس کی جانب سے چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی برآمدگی اور انہیں اصل مالکان تک پہنچانے کے عمل کو سراہتے ہوئے عوام دوست پولیسنگ اور شہریوں کے اعتماد میں اضافے کی مثبت مثال قرار دیا۔ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ازالہ حیدرآباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ برآمد شدہ مسروقہ سامان قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان تک پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *