حیدرآباد پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائرز گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد

حیدرآباد پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائرز گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد

ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

*تھانہ حالی روڈ*
ایس ایچ او حالی روڈ انسپکٹر آغا اسد پٹھان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتح چوک، میرپورخاص جانے والے روڈ پر منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی اور منشیات سپلائر ملزم محمد امین خان بھرگڑی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 4 کلو 27 گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف کرائم نمبر 265/2026 زیر دفعہ دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

*تھانہ سٹی*
ایس ایچ او سٹی انسپکٹر طاہر مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے سینٹ میری اسکول والی گلی کے قریب سے منشیات سپلائر ملزم محمد فہیم انصاری کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 75 گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف کرائم نمبر 190/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *